تیسری بیٹی پیدا ہونے پر خاتون نے اپنی نومولود بچی کو خود ہی غائب کروادیا؟ اغوا کا ڈراپ سین کیسے ہوا؟ آپ بھی جانیے

تیسری بیٹی پیدا ہونے پر خاتون نے اپنی نومولود بچی کو خود ہی غائب کروادیا؟ ...
تیسری بیٹی پیدا ہونے پر خاتون نے اپنی نومولود بچی کو خود ہی غائب کروادیا؟ اغوا کا ڈراپ سین کیسے ہوا؟ آپ بھی جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملت پارک کے علاقہ میں خاتون نے تیسری بیٹی پیدا ہونے اپنی نومولود بیٹی کو خود ہی غائب کرواکر اغوا کا ڈرامہ رچا دیا۔
پولیس کے مطابق ماں نے اپنی ایک ماہ کی بیٹی کوملی بھگت سےاغواءکروادیا۔شوہر نے ملت پارک تھانے میں اغوا کامقدمہ درج کروایا،جس پر پولیس نے تحقیقات شروع کیں تو توحقیقت سامنے آگئی۔ڈی ایس پی سمن آبادکی سربراہی میں پولیس ٹیم نےچندگھنٹوں میں بچی کوبازیاب کروالیا ۔بچی کی ماں اورمبینہ اغواکارخاتون  کو گرفتار کرلیا گیا ہے،مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔