27اکتوبرکشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ، مودی اور آر ایس ایس سوچ تمام انسانیت کے لئے ایک خطرہ بن چکی:سردار تنویر الیاس

27اکتوبرکشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ، مودی اور آر ایس ایس سوچ تمام انسانیت ...
 27اکتوبرکشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ، مودی اور آر ایس ایس سوچ تمام انسانیت کے لئے ایک خطرہ بن چکی:سردار تنویر الیاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)آزاد کشمیر کے صدر اور سنیئر وزیر ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ 27اکتوبر 1947ءکشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے،اس دن بھارتی فوج نےایک جعلی دستاویز پرکشمیرپرقبضہ کیاتھا،پاکستان کی حکومت وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ہرفورم پرکشمیر کےحوالےسےمعاملہ اٹھارہےہیں،پارلیمان میں موجود تمام جماعتیں،سول و ملٹری قیادت کشمیر کےمسئلہ پرایک پیج پر ہیں،بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور آر ایس ایس سوچ تمام انسانیت کے لئے ایک خطرہ بن چکی ہے،عالمی اداروں کو اس خطرے کا ادراک کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر حل کروانے کے لئے اپنی ذمہ داری پوری کرنا ہو گی۔
اسلام آبادمیں منعقدہ تقریب سےخطاب کرتےہوئےسردارتنویر الیاس خان نےکہا کہ دنیا کو بھارت کے مکروہ چہرے سے آگاہ کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے،آج کے دن مودی کی ظالم سرکار نے کشمیریوں سے شہری وسماجی حقوق بھی چھین لئے تھے،جس کے بعد سے لیکر آج تک وہاں روزانہ گھر گھر خون بہتا ہے، کشمیری بھارتی فوج کا کشمیر سے انخلا اور رائے شماری چاہتے ہیں،کشمیرمیں لاوا پک چکا ہے جس کی ایک جھلک پاکستان کرکٹ کی بھارت کے خلاف جیت کے موقع پر اپنے جذبات کے اظہار سے دنیا بھر نے دیکھ لیاہے،اب دنیا کو مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اپنی ذمہ داری پوری کرنا ہو گی ۔
انہوں نے کہا کہ ساری دنیا میں کشمیری اور پاکستانی مل کر 27اکتوبر کا دن یوم سیاہ کے طور پرمنائیں گے،بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ کشمیر میں بھی یوم سیاہ منایاجائےگا، ہمارا مقصد اقوام متحدہ کو یہ باور کرانا ہے کہ اقوام عالم کی ناکامی کیا ہے؟ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ سلوک، ان کی عبادت گاہوں کو ہندوﺅں کی عبادت گاہوں میں تبدیل کرنے کا نوٹس لیا جائے،یہ انسانیت کے ساتھ کھلواڑ ہے،دنیا آگے آکر بھارت کو مظالم سے روکے