وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی آذربائیجان کے ہم منصب سےملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی آذربائیجان کے ہم منصب سےملاقات، دوطرفہ تعلقات پر ...
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی آذربائیجان کے ہم منصب سےملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آبا(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ اسحاق ڈارکی آذربائیجان کے ہم منصب سےملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں فریقین کا دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ملاقات میں تجارت، توانائی اورعوامی رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر غورکیا گیا،ملاقات میں سیاسی سطح پر رابطوں کو گہرا کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیاگیا۔ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں تعاون کیلئے دلچسپی کااظہار کیا،اسحاق ڈار نے کشمیر کاز پر آذربائیجان کے مضبوط اور اصولی موقف کی تعریف کی۔