اصل میں اختیار کس کا ہے۔۔۔

اصل میں اختیار کس کا ہے۔۔۔
اصل میں اختیار کس کا ہے۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

باغباں اختیار کس کا ہے
پھول کس کا ہے، خار کس کا ہے

کون بیٹھا ہوا ہے مسند پر
اصل میں اختیار کس کا ہے

لوگ جائیں تو کس طرف جائیں
چار سو یہ حصار کس کا ہے

کس کے قدموں کی دھول ہے صحرا
جا بجا یہ  غبار کس کا ہے

جیسے اُجڑا دیارِ دل میرا 
ایسے اُجڑا دیار کس کا ہے

کون پوچھے یہ اہلِ گلشن سے
غنچۂ نو بہار کس کا ہے

جعفری چھپ کے وار کس نے کیا
اب کے تازہ یہ وار کس کا ہے
کلام : ڈاکٹر مقصود جعفری (اسلام آباد)

مزید :

شاعری -