آہ ! ڈاکٹر حسن صہیب مراد ،علم کی ایک بیش قیمت شمع بجھ گئی

آہ ! ڈاکٹر حسن صہیب مراد ،علم کی ایک بیش قیمت شمع بجھ گئی
آہ ! ڈاکٹر حسن صہیب مراد ،علم کی ایک بیش قیمت شمع بجھ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گذشتہ دنوں ہنزہ کے سیاحتی و تجارتی مقام سوست میں کار حادثے میں معروف سکالر اور یونیورسٹی آف منیجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی(یو ایم ٹی) کے بانی ڈاکٹر حسن صہیب مراد جاں بحق  جبکہ کار میں موجود حسن صہیب مراد کے بیٹے ابراہیم اور پاک فوج کے ریٹائرڈ جنرل سمیت تین افراد زخمی ہوئے۔ڈاکٹر حسن صہیب مراد موحوم جہاں بیرونی یونیورسٹیوں سے اعلیٰ تعلیم یافتہ تھے وہیں ان کے دل و دماغ میں اسلامی شعور اور دینی بصیرت رچی بسی تھی،انہوں نے یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ اینڈ ٹیکنالوجی کے نام سے لاہور میں جو ادارہ قائم کیا ، ایسے ادارے پہلے صرف امریکہ و یورپ کی یونیورسٹییوں میں پائے جاتے تھے ۔ یہاں ہماری نئی نسل کے طلباءو طالبات کو پوسٹ گریجویٹ کی سطح پر اعلیٰ درجے کی جدید فنی تعلیم سے روشناس کرایا گیا،وہ جدید تعلیم کے میدان میں ایک visionary تھے ان کا اصل کمال یہ بھی تھا کہ مینجمنٹ سے متعلقہ مختلف شعبہ جات میں اختصاص کی ڈگریوں کے ساتھ طلباءکو اسلامی شعور سے آشنا کرنے کا اہتمام بھی کرتے۔انہوں نے اپنی یونیورسٹی کے زیراہتمام اعلیٰ درجے کے کئی سیمینار بھی منعقد کرائے جن میں بیرونی ممالک سے کئی ماہرین مدعو کرکے ان کی تازہ ترین تحقیقات سے آگہی حاصل کی گئی۔غزالی ایجو کیشن ٹرسٹ کے زیر اہتمام ڈاکٹر حسن صہیب مراد مرحوم کی یاد اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے ،آپ بھی دیکھیں۔

۔۔۔ویڈیو ۔۔۔۔

مزید :

ویڈیو گیلری -