تبدیلی سرکارنے عوام کو غربت کے سواکچھ نہیں دیا،عابد صدیقی

تبدیلی سرکارنے عوام کو غربت کے سواکچھ نہیں دیا،عابد صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار نے عوام کو غربت، مہنگائی اور بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا عوام نے تبدیلی کو پہچان لیا ہے۔ پاکستان کے مسائل کا حل موجودہ حکومت کے پاس نہیں اس کا گھر جانا ہی ملک و قوم کے مفادات میں ہے یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کا حل پیپلزپارٹی ہی کرے گی۔ پیپلز پارٹی میں نچلی سطح سے لے کر اوپر تک شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔ 
پیپلز پارٹی نہ تو ماضی میں کسی کے اشاروں پر چلی اور نہ مستقبل میں چلے گی۔ 

پیپلز پارٹی صرف عوام کے اشاروں پر چلتی ہے۔ نئے الیکشن ہی مسائل کا حل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن سنجیدہ ہے تو عثمان بزدار اور عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد لائے۔