ڈگری کی رقم ادا نہ کرنے پر شوہر کو ایک سال قید کی سزا

ڈگری کی رقم ادا نہ کرنے پر شوہر کو ایک سال قید کی سزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
رحیم یار خان (بیورو رپورٹ) شوہر کوحق مہر میں لکھا ہوا مکان نہ دینا مہنگا پڑگیافیملی کورٹ نے ایک سال کی سزا سنا دی۔تفصیل کے مطابق فیملی کورٹ ندیم اصغر ندیم کی (بقیہ نمبر40صفحہ6پر)
کورٹ میں زیر سماعت مقدمہ کلثوم بی بی بنام حضور بخش میں شوہر حضور بخش نے اپنی بیوی کو حق مہر میں 4 مرلے مکان لکھ کر دیا تھا مکان نا بنوانے کی صورت میں اس کی قیمت ادا کرنے کا پابند تھا۔ اس کی وصولی کیلئے عدالت نے کئی بار نوٹس جاری کیے مگر حضور بخش عدالت حاضر نہ ہوا جس پر عدالت نے حضور بخش کی گرفتاری کے لیے وارنٹ گرفتاری جاری کیا جس پر بیلف محمد انور نے حضور بخش کو گرفتار کرکے عدالت پیش کیا جہاں حضور بخش نے ڈگری کی رقم ادا نہ کرنے کا عذر پیش کیا جس پر عدالت نے ایک سال کی سزا سناتے ہوئے اس کو جیل بھجوانے کے احکامات جاری کر دیئے۔
سزا