پاکستان کرکٹ ٹیم بے شمار مسائل کا شکار ہے، ہارون رشید

  پاکستان کرکٹ ٹیم بے شمار مسائل کا شکار ہے، ہارون رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر ہارون رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بدقسمتی سے کپتانی ٹیم میں آکر سیکھی جاتی ہے۔ کراچی میں  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف سلیکٹر ہارون رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کی  کرکٹ کئی مسائل سے دوچار ہے، مجھ سمیت سابق کرکٹرز کو بلایا ایک دو گھنٹے کی میٹنگ کی لیکن ایک دو گھنٹے کی میٹنگ کرکے مسائل کو دور نہیں کیا جا سکتا۔ سابق چیف سلیکٹر ہارون رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کرکٹ کو بہتربنانا ہے تو دو لمبے سیشن کرنے ہوں گے۔انھوں  نے اس حوالے سے مزید کہا کہ میں بھی پی سی بی سے وابستہ رہا ہوں، ایسی صورتحال پہلے کبھی نہیں دیکھی، دنیا پی سی بی اور پاکستان ٹیم کا مذاق بنا رہی ہے، انڈر 19 ٹورنامنٹ شروع کرکے بندکر دینا، ریڈبال سیریز سے پہلیوائٹ بال ٹورنامنٹ کرانا، ایسا لگتا ہے کہ پی سی بی کے لوگ کنفیوز ہیں، کوئی وڑن ہی نہیں ہے۔ان کا مزید کہا کہ کنیکشن کیمپ میں ہم نے دنیا کو بتا دیا کہ ٹیم متحد نہیں ہے، بدقسمتی سے کپتانی پاکستان ٹیم میں آکر سیکھی جاتی ہے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ  دعوے تو بہت کررہا ہے لیکن عملی طور پر اس حوالے سے ابھی تک کوئی عملی اقدام نہیں کیا گیا ہے۔ اس طر ح کرکٹ کے مسائل حل نہیں ہوں گے سنجیدگی اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔s