ورلڈ بینک سربراہ کی وزیراعظم سے ملاقات، پاکستان کی میکرو اکنامک اصلاحات کے معترف

ورلڈ بینک سربراہ کی وزیراعظم سے ملاقات، پاکستان کی میکرو اکنامک اصلاحات کے ...
ورلڈ بینک سربراہ کی وزیراعظم سے ملاقات، پاکستان کی میکرو اکنامک اصلاحات کے معترف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن )ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا نے وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات میں پاکستان کی میکرو اکنامک اصلاحات کی تعریف کردی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے امریکا میں جاری اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس کی سائیڈ لائن پر ہونے والی اس ملاقات کو اچھا قرار دیا۔ملاقات میں ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کیلئے اپنی ترجیحات واضح طور پر سامنے رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم ملک کی ترقی کے پارٹنر ہیں، پاکستان کے ساتھ شراکت داری کیلئے ٹیکنالوجی، علم اور مالی تعاون پر فوکس کر رہے ہیں۔ورلڈ بینک کے صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی میکرو اکنامک اصلاحات قابل تعریف ہیں۔
اس سے قبل وزیراعظم نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا سے بھی ملاقات کی تھی۔
ایم ڈی، آئی ایم ایف سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر کہ آئی ایم ایف کا پروگرام منظور ہوگیا، مل کر دن رات محنت کرنی ہے۔ آئی ایم ایف پروگرام کامیاب بنانے کیلئے ایک سمت میں تیزی سے آگے بڑھنا ہوگا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بعض کڑے فیصلے ملک کے مفاد میں بجٹ کے وقت بھی کئے، پاکستان کے عوام کی بہتری کیلئے قومی وسائل پیدا کریں گے۔

مزید :

بزنس -