کاشف ڈیوڈ کی نائن زیرو کے قریب گرفتاری اور منسوب الزامات بے بنیاد ہیں : ایم کیو ایم

کاشف ڈیوڈ کی نائن زیرو کے قریب گرفتاری اور منسوب الزامات بے بنیاد ہیں : ایم ...
کاشف ڈیوڈ کی نائن زیرو کے قریب گرفتاری اور منسوب الزامات بے بنیاد ہیں : ایم کیو ایم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ نے کاشف ڈیوڈ کی نائن زیرو کے قریب سے گرفتاری اوراس سے منسوب الزامات کو مسترد کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے رینجرزکی جانب سے ایم کیوایم کے کارکن کاشف عرف ڈیوڈ کی گرفتاری کو نائن زیرو کے قریب سے ظاہرکرنا جھوٹ پر مبنی قرار دے دیا ہے ۔
رابطہ کمیٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کاشف کو 2015 میں دبئی سے گرفتار کیا گیا تھا اور اس کی گرفتاری کی خبریں بھی نشر کی گئیں تھی جبکہ کاشف گزشتہ کئی ماہ سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی غیرقانونی تحویل میں تھا اور اس کے اہل خانہ نے اس کی بازیابی کے لیے دبئی اور پاکستان میں ہرسطح پر قانونی کوششیں بھی کیں۔
رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ 2 روز قبل کراچی پریس کلب میں ایم کیوایم کے لاپتہ کارکنوں کی بازیابی کے لیے دھرنے میں کاشف کی اہلیہ نے نہ صرف شرکت کی بلکہ وہاں موجود میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنے شوہر کی بازیابی کا مطالبہ بھی کیا۔
رابطہ کمیٹی نے کہا کہ کاشف کے حوالے سے پیش کی جانے والی من گھڑت خبریں اور اس سے منسوب اسلحہ دراصل ایم کیوایم کے خلاف کرمنلائزیشن پالیسی کا حصہ ہے جس کا مقصدایم کیوایم کوایک سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک دہشت گرد تنظیم بنا کرپیش کرنا ہے تاکہ ایم کیوایم کے خلاف جاری آپریشن کودرست قراردیا جائے۔
واضح رہے رینجرز نے کاشف عرف ڈیوڈ کو گرفتار کرکے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے ملزم کو 90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کی تحویل میں دے دیاتھا۔