اثاثوں کے فرانزک آڈٹ کیلئے تیار ہوں،عمران بھی کرائیں:اسحاق ڈار

اثاثوں کے فرانزک آڈٹ کیلئے تیار ہوں،عمران بھی کرائیں:اسحاق ڈار
 اثاثوں کے فرانزک آڈٹ کیلئے تیار ہوں،عمران بھی کرائیں:اسحاق ڈار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو اثاثوں کے فرانزک آڈٹ کی پیشکش کردی ہے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے پروگرام ”کل تک“ میں میزبان جاوید چوہدری کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو کھلا چیلنج دیتے ہوئے پیشکش کی وہ(اسحاق ڈار) اپنے اثاثوں کے فرانزک آڈٹ کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا عمران خان بھی نہ صرف اپنے اثاثوں کی تفصیلات پیش کریں بلکہ ان کا فرانزک آڈٹ بھی کرائیں۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا عمران خان کا کوئی بھی چیلنج قبول کرنے کو تیار ہوں، عمران خان اور میرے 20 سالوں کے اثاثوں کا فرانزک آڈٹ کرالیا جائے، اگر مجھ پر لگے الزامات ثابت ہوئے تو سیاست چھوڑ کر سزا بھگتنے کو تیار ہوں اور اگر الزامات ثابت نہ ہوئے تو عمران خان بطور سزا سیاست چھوڑ دیں گے۔