’ثاقب نثار کے دور میں نوازشریف کے ساتھ زیادتی ہوئی اور۔۔‘‘شاہ محمود قریشی کی بیٹی نے بڑا بیان جاری کر دیا

’ثاقب نثار کے دور میں نوازشریف کے ساتھ زیادتی ہوئی اور۔۔‘‘شاہ محمود قریشی ...
’ثاقب نثار کے دور میں نوازشریف کے ساتھ زیادتی ہوئی اور۔۔‘‘شاہ محمود قریشی کی بیٹی نے بڑا بیان جاری کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک)  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نائب صدر شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو قریشی نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے دور میں نواز شریف کے ساتھ زیادتی ہوئی۔

سینئیر صحافی اور اینکر منصور علی خان کے پوڈ کاسٹ کے دوران جب مہر بانو قریشی سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ کو یقین ہے کہ جسٹس (ر) ثاقب نثار کے دور میں نواز شریف کے ساتھ غلط ہوا؟جس پر مہربانو قریشی نے کہا ’آئی ڈو (ہاں ہے)‘۔

اینکر نے کہا کہ لیکن آپ لوگ تو یہ نہیں مان رہے تھے، آپ کی پارٹی (پی ٹی آئی) نے اس وقت مٹھایاں بانٹی تھیں؟جس پر مہر بانو قریشی بولیں کہ ’میں اپنی ذاتی رائے میں یہ تسلیم کر رہی ہوں، میرے میں اتنی اخلاقی جرات ہے کہ میں یہ کہہ سکوں کہ ہاں دو غلط مل کر ایک صحیح نہیں بنا سکتے، اب یہ ن لیگ کو کوئی سمجھا دے‘۔