موجودہ سیاسی حالات میں پی ٹی آئی  کارکنوں کو مزید محنت کی ضرورت ہے ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ کا تقریب سے خطاب

موجودہ سیاسی حالات میں پی ٹی آئی  کارکنوں کو مزید محنت کی ضرورت ہے ڈاکٹر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازی خان(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو فیڈریشن کی تمام (بقیہ نمبر50صفحہ6پر)
اکائیوں میں یکساں مقبول ہے اور پاکستان کی ہر گلی، ہر گاؤں، ہر شہر اور ہر صوبے میں گرا س روٹ لیول پر منظم ہے اور یہ پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے ادھورے ایجنڈے کی تکمیل کے لیے کوشاں ہے وہ پی ٹی آئی کے 26ویں یوم تاسیس پر تقریب سے خطاب کر رہی تھیں ڈاکٹر شاہینہ نے مزید کہا کہ موجودہ سیاسی حالات میں پی ٹی آئی ورکرز کو زیادہ محنت کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان عزت، خودداری، معاشی ترقی، خوشحالی اور انصاف کی مطلوب منازل حاصل کر سکے، ملک محبوب ثاقب نے کہا کہ پارٹی کے اندر چھوٹے چھوٹے اختلافات کو بھلا کر اسے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح مضبوط کرنا ہے اس موقع پر ذیشان لغاری، قاسم بزدار، شریف لغاری اور بشریٰ سعید نے بھی خطاب کیا تقریب میں کاشفہ الطاف، فلک ناز، صنم، ایمن، نورین، صادقہ، عابد، اسلم بزدار، ڈاکٹر فرہاج، محبوب چاندیہ، سمیت درجنوں افراد نے شرکت کی تقریب میں کیک کاٹا گیا اور آخر میں پارٹی کی ترقی اور ملکی خوشحالی و سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔