163 میٹر زیرآب گہرائی میں فوٹو شوٹ کا  نیا عالمی ریکارڈ قائم!

163 میٹر زیرآب گہرائی میں فوٹو شوٹ کا  نیا عالمی ریکارڈ قائم!

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ایک فوٹوگرافر اور  ماڈل نے پانی کی گہرائی میں فوٹو شوٹ کر کے نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔ واضح ہو کہ کینیڈا سے تعلق رکھنے والے فوٹو گرافر اسٹیون ہیننگ اور ماڈل Ciara Antoski نے فلوریڈا کے ساحلی علاقے میں 163.38 فٹ گہرائی میں فوٹو شوٹ کیا۔اس مقصد میں ان کی مدد امریکی غوطہ خور وائن فرائی مین نے کی۔اس سے قبل ان دونوں نے ہی 2021ء میں زیرآب 21 فٹ گہرائی میں ماڈل فوٹو شوٹ کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔فوٹوگرافر اور ماڈل نے نئے فوٹو شوٹ کے لئے کئی ماہ تک تکنیکی تربیت حاصل کی جبکہ دیگر پہلوؤں میں بھی مہارت حاصل کی تاکہ تصاویر یا ویڈیو کا معیار خراب نہ ہو سکے۔اسٹیون ہیننگ نے اس وقت تصاویر کھینچیں جب ماڈل زیرآب 163.38 گہرائی میں مختلف پوز دے رہی تھی۔انہوں نے یہ فوٹو شوٹ 19 دسمبر 2024ء  کو کیا تھا اور اب اسے گنیز ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
یہ فوٹو شوٹ زیرآب موجود بحری جہاز کے ملبے پر مکمل کیا گیا۔

مزید :

ایڈیشن 1 -