تیز رفتار کار نہر میں جاگری ‘دو زخمی
رحیم یار خان (بیورو رپورٹ)تیز رفتار کار بے قابو ہوکر موڑ کاٹتے(بقیہ نمبر4صفحہ7پر )
ہوئے نہر میں جاگری دو نوجوان زخمی ہوگئے گاڑی نکالنے کیلئے ٹریکٹر بلاکر زخمیوں کو نہر سے نکال لیا گیا۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ترنڈہ سوائے خان کے علاقہ موضع چنہ کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہوکر موڑ کاٹتے ہیں نہر میں جاگری جس میں سوار 2 نوجوان چک 111 پی کا رہائشی 25 سالہ وقار خالد اور حسن کالونی کا رہائشی 25 سالہ عرفان منظور زخمی ہوگئے۔ اطلاع پاکر ریسکیو 1122 اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر کار کو نکالنے کیلئے ٹریکٹر بلا یا اور دونوں زخمی کو نہر سے باہر نکال کر طبی امداد فراہم کردی۔