مالاکنڈ میں کار حادثے کا شکار ہوکر نہر میں جا گری، 5 افراد جاں بحق

مالاکنڈ میں کار حادثے کا شکار ہوکر نہر میں جا گری، 5 افراد جاں بحق
مالاکنڈ میں کار حادثے کا شکار ہوکر نہر میں جا گری، 5 افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مالاکنڈ (ڈیلی پاکستان آن لائن )مالاکنڈ میں کار حادثے کا شکار ہوکر نہر میں جا گری جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مالاکنڈ کے علاقے خٹکو شاہ کے مہاجر کیمپ میں کار نہر میں گرنے سے حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ گاڑی اور پانچوں افراد کی لاشیں نہر سے نکال لی گئی ہیں جبکہ لاشوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال درگئی منتقل کردیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں ایک مرد، 2 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔