انسانی سمگلنگ ‘ویزہ فرا_©ڈ میں ملوث ملزم گرفتار ‘ ایف آئی اے کی تحقیقات شروع
ملتان(وقائع نگار)انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث ایک ملزم کو(بقیہ نمبر22صفحہ7پر )
گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔تفصیل کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ملتان نے انسانی سمگلنگ نے ویزہ فراڈ میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔جس کے نام کی شناخت محمد جاوید سے ہوئی۔واضح رہے ملزم محمد جاوید کو چھاپہ مار کاروائی میں بورے والا، ضلع وہاڑی سے گرفتار کیا گیا ۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم محمد جاوید نے شہری کو جرمنی ملازمت کے ویزے پر بھجوانے کے نام پر 26 لاکھ 50 ہزار روپے وصول کیے لیکن ملزم شہری کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا۔اور روپوش ہو گیا تھا۔جسکو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے