ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج بہاولنگر شاذب سعید کا سنٹرل جیل کا دورہ

  ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج بہاولنگر شاذب سعید کا سنٹرل جیل کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولنگر(کورٹ رپورٹر) شاذب سعید فاضل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بھاولنگر نے سول جج آصف اقبال کے ساتھ سنٹرل جیل بھاولنگر کا دورہ کیا ، جیل سپرنٹینڈنٹ کے ہمراہ جیل کے مختلف حصوں ، بیرکوں ، خواتین وارڈ ،(بقیہ نمبر24صفحہ7پر )

 جیونائل سکول ، ہسپتال کا وزٹ کیا وہاں قید مختلف کیسوں میں اسیران کے مسائل بھی سنے ۔ پنجاب حکومت کے احکامات کے تحت جیل کے قیدیوں کو ہنر مند بنانے کے لیے قائم شدہ کلاسز جن میں بیوٹی پارلر ، موٹر سائیکل مکینک ، اے سی اور الیکٹریشن کی کلاسز کا بھی وزٹ کیا ،قیدیوں کے لیے کھانے پینے کے نظام کو چیک کیا ۔ جیل سپرنٹینڈنٹ اور انتظامیہ کے شاندار انتظامات کو سراہا ۔ بعد ازاں جیل کے لان میں پودا لگا کر شچر کاری مہم کا آغاز کیا ، آخر میں معمولی نوعیت کے کیس کے قیدیوں کی رہائی کے احکامات جاری کیے ۔