سکردو میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث برساتی نالے کا رخ تبدیل ہوگیا، علاقے میں تباہی

سکردو میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث برساتی نالے کا رخ تبدیل ہوگیا، علاقے میں ...
سکردو میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث برساتی نالے کا رخ تبدیل ہوگیا، علاقے میں تباہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گلگت(ڈیلی پاکستان آن لائن) گلگت بلتستان کے سیاحتی مقام سکردو میں لینڈ سلائیڈنگ برساتی نالے کا رخ تبدیل ہونے کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی. 

نجی ٹی وی کے مطابق برساتی نالے کا رخ تبدیل ہونے کے باعث  کھرمنگ کے بالائی علاقہ ڈورو میں سینکڑوں کنال قابل کاشت اراضی زیر آب آ گئی۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث آلو اوردیگر فصلیں تباہ ہو گئیں جس سے کسانوں کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ، اہلیان علاقہ کے مطابق سیلابی نالے کا رخ تبدیل ہونے سے گاؤں کے زیر آب آنے کابھی خدشہ ہے۔