فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی ‘وکلا کی ہڑتال ‘عدالتی بائیکا_©ٹ ‘ سائل واپس
ملتان ‘خانیوال(خصوصی رپورٹرنمائندہ پاکستان)ضلع کچہری میں(بقیہ نمبر26صفحہ7پر )
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی کال پر مکمل ہڑتال کی گئی وکلا مکمل دن عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر مہر افتخار نکیانہ ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری فخر حیات بلوچ ایڈووکیٹ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خانیوال نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فورسز کی طرف سے جاری جنگی جرائم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مکمل ہڑتال کی گئی ہے ڈسٹرکٹ بار اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں انہوں کہا کہ ڈسٹرکٹ بار خانیوال فلسطین کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں اپنے مظلوم نہتے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے ۔فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف وکلا بھی سراپا احتجاج بن گئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ بار ملتان کے وکلا نے گز شتہ روز فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے مکمل ہڑتال کی۔ وکلا نے عدالتوں میں کیسز کی پیروی نہیں کی اور اسرائیل کی جانب سے فلسطین و غزہ میں مسلمانوں پر مظالم اور بچوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی وکلا کہتے ہیں ہم فلسطین میں نہتے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ بچوں، عورتوں اور معصوم شہریوں پر بمباری انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہے وکلا نے اقوام عالم سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر فلسطینیوں پر جاری مظالم کو رکوایا جائے اور مظلوم فلسطینیوں کو انصاف فراہم کیا جائےملتان کے وکلا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ہر فورم پر فلسطینی بھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے اور عالمی ضمیر کو جھنجوڑنے کی جدوجہد کرتے رہیں گے