کبوتر پکڑنے کی کوشش ‘لڑکا ٹینکی میں گر کر جاں بحق
رحیم یار خان‘لیاقت پور(بیورو رپورٹ‘ نامہ نگار)کبوتر پکڑنے کے دوران 70 فٹ اونچی واٹر سپلائی کی ٹینکی میں گر کر(بقیہ نمبر33صفحہ7پر )
14 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق ہوگیا ریسکیو اہلکاروں نے نعش کو نکال کر ورثا کے حوالے کردیا۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز حکیم آباد میں 14 سالہ لڑکا احمد شبیر 70 فٹ اونچی واٹر سپلائی کی ٹینکی پر چڑھ کر کبوتر پکڑنے میں مصروف تھا کہ اچانک پاں پھسل جانے پر توازن برقرار نہ رکھ پایا اور پانی کی ٹینکی میں گر کر ڈوب گیا جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوگئی۔ اطلاع پاکر ریسکیو 1122 اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر بڑی مہارت سے احمد شبیر کی نعش کو پانی کی ٹینکی سے نکال کر تدفین کیلئے ورثا کے حوالے کردیا۔