فلسطینی صدر محمود عباس  نےاپنا ممکنہ جانشین  نامزد کردیا  

فلسطینی صدر محمود عباس  نےاپنا ممکنہ جانشین  نامزد کردیا  
فلسطینی صدر محمود عباس  نےاپنا ممکنہ جانشین  نامزد کردیا  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رملہ (آئی این پی )فلسطینی صدر محمود عباس کی جانب سے اپنے ممکنہ جانشین کا نام بتا دیا گیا۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں فلسطینی صدر محمود عباس نے اپنے دیرینہ ساتھی حسین الشیخ کو اپنا نائب اور ممکنہ جانشین نامزد کردیا۔ رپورٹ کے مطابق 89 سالہ محمود عباس   2004 میں یاسرعرفات کی موت کے بعد سے فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او)  اور فلسطینی اتھارٹی(پی اے ) کی سربراہی کر رہے ہیں۔

 عرب میڈیا کے مطابق یہ تعیناتی محمود عباس کی غزہ میں اہم کردار ادا کرنے کی خواہش کا عکاس ہے۔ وہ جنگ کے بعد اس علاقے میں ایک نئی سیاسی حکمت عملی اپنانا چاہتے ہیں۔عرب میڈیا نے بتایا کہ حسین الشیخ فلسطینی اتھارٹی میں ایک اہم رہنما ہیں۔ اجلاس میں اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والوں کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئی۔