گرجا گھروں میں بچوں سے زیادتی کے واقعات شرم ناک ہیں،پوپ فرانسس

گرجا گھروں میں بچوں سے زیادتی کے واقعات شرم ناک ہیں،پوپ فرانسس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈبلن(آئی این پی ) کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے دورہ آئر لینڈ میں پادریوں کی جانب سے زیادتی کے شکار متاثرین سے ملاقات کی اور کہا ہے کہ گرجا گھروں میں بچوں سے زیادتی کے واقعات شرم ناک ہیں ڈبلن میں پوپ فرانسس کے اعزاز میں استقبالیے کا اہتمام کیا گیا جس میں آئرش وزیراعظم اور استحصال کے شکار بعض افراد نے بھی شرکت کی ۔ویٹی کن ترجمان کے مطابق پوپ فرانسس کی ڈبلن میں زیادتی کے شکار افراد سے ملاقات تقریبا ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی ۔

اس موقع پر پوپ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گرجا گھروں میں بچوں سے زیادتی کے واقعات شرم ناک ہیں ۔

یہ

مکروہ اور نفرت آمیز جرم ہے اور چرچ کی انتظامیہ اس جرم کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -