(ن) لیگ نے کبھی ٹکراؤ کی سیاست کو پروان نہیں چڑھایا،عدنان ہنجرا

(ن) لیگ نے کبھی ٹکراؤ کی سیاست کو پروان نہیں چڑھایا،عدنان ہنجرا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( خبر نگار) مسلم لیگ (ن) لاہور کے رہنما چوہدری عدنان اصغر ہنجرا، فیصل قادری اور مہوش ملک نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) نے کبھی اداروں میں ٹکراؤ کی سیاست کو پروان نہیں چڑھایا اور نہ ہی وہ مستقبل میں ایسا کرنے کاکوئی ارادہ رکھتی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ اداروں کی مضبوطی ، بالادستی اور استحکام کے لیے جدوجہد کی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عید قرباں پر لاہور شہر کی ناقص صفائی نے شہباز شریف کی یاد کو تاز ہ کر دیا ہے ۔ ہرطرف گندگی کے ڈھیر ، بدبور دار آلائشیں بکھری پڑی تھیں۔ جس نے تحرک انصاف کی حکومت کے بڑے بڑے دعوؤں کی کھلی کھول کر رکھ دی ہے۔ یہ ان کی حکومت کا پہلا امتحان تھا جس میں وہ بری طرح ناکام نظر آئے ہیں۔ انشاء اللہ مستقبل قریب میں اگر شفاف انتخابات ہوئے تو مسلم لیگ(ن) بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی اور عوام کی امنگوں پر پورا اترے گی۔ اگر تحریک انصاف سمجھتی ہے کہ انتخابا ت شفاف ہوئے ہیں تو وہ فوراً دھاندلی کے ازالے کے لیے قومی کمیشن کو قائم کرے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوسکے۔ انشاء اللہ اگرقومی کمیشن بنا تو دوبارہ درست گتنی شروع ہوئی تو پنجاب سمیت پاکستان کے ہر بیلٹ باکس سے شیر ہی باہر نکلے گا اور جس سے جعلی حکومتی مینڈیٹ کو مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
ہنجراء