حمزہ شہباز کے پروڈکشن آڈر جاری نہ ہونے کیخلاف تحریک استحقاق اسمبلی میں جمع 

   حمزہ شہباز کے پروڈکشن آڈر جاری نہ ہونے کیخلاف تحریک استحقاق اسمبلی میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(لیڈی رپورٹر)اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے پروڈکشن آڈر پر عملدرآمد نہ ہونے کا معاملہ،مسلم لیگ(ن) نے حمزہ شہباز کے پروڈکشن آڈر پر عملدرآمد نہ ہونے کے خلاف تحریک استحقاق پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی،تحریک استحقاق مسلم لیگ ن کے سمیع اللہ خاں،ملک ندیم کامران،چوہدری اقبال گجر،خواجہ سلمان رفیق،رانا اقبال،اویس لغاری  ملک احمدخان،بلال فاروق تارڑ،عظمیٰ بخاری،رانا مشہود احمد کی جانب سے مشترکہ طور پر جمع کرائی گئی۔

۔تحریک استحقاق کے متن کے مطابق پنجاب اسمبلی نے افتخار حسین چھچر کے ایک سوال  پر خصوصی کمیٹی 9 تشکیل دی۔کمیٹی کا اجلاس 13 اگست کو طلب کیا گیا۔اسمبلی سیکرٹریٹ نے کمیٹی کے دیگر ارکان کے ساتھ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو بھی مدعو کیا۔سپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے کمیٹی اجلاس کے لیے اپوزیشن لیڈر کے 12 اگست کو پروڈکشن آڈر جاری کئیے۔پروڈکشن آڈر کی تعمیل کے کیے تمام متعلقہ اداروں کو آگاہ بھی کیا گیا۔سپیکر کے آڈرز کے باوجود متعلقہ اداروں نے حکم کی تعمیل نہیں کی۔متعلقہ اداروں نے سپیکر کے حکم کی تعمیل نہ کرکے پورے ایوان کا استحقاق مجروح کیا ہے۔