برطانیہ میں ایک شخص کی آخری رسومات کے دوران فائرنگ، ملزم کی سزا کا بھی فیصلہ ہوگیا

برطانیہ میں ایک شخص کی آخری رسومات کے دوران فائرنگ، ملزم کی سزا کا بھی فیصلہ ...
برطانیہ میں ایک شخص کی آخری رسومات کے دوران فائرنگ، ملزم کی سزا کا بھی فیصلہ ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی شہر مانچسٹر میں ایک جرائم پیشہ شخص کی آخری رسومات کے دوران فائرنگ کرنے والے ملزم کو سزا سنا دی گئی۔
 ڈیلی سٹار کے مطابق اس جرائم پیشہ شخص کا نام کلیو پیناک تھا جو نائٹ کلبوں اور شراب خانوں کی دنیا میں ’مسٹر آئبیزا‘ کے نام شہرت رکھتا تھا۔ وہ اگرچہ کئی طرح کے جرائم میں ملوث رہا مگر نائٹ کلبوں کے سرکل میں وہ ایک معروف شخصیت کی حیثیت رکھتا تھا۔ اس کی ایک ٹریفک حادثے میں موت واقع ہو گئی تھی اور لاک ڈاﺅن کے باوجود 300سے زائد لوگ اس کی آخری رسومات میں شریک ہوئے تھے۔
اس دوران 24سالہ محمد عمر نامی شخص پستول لیے قبرستان آ گیا اور وہاں لوگوں کے ایک گروپ پر فائرنگ کر دی۔ لوگوں نے پیچھا کرکے ملزم کو پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔ اسے مانچسٹر کراﺅن کورٹ میں پیش کیا گیا تھا جہاں سے اب اسے 6سال3ماہ قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا ہے۔ 
واضح رہے کہ کلیو پیناک 8اپریل 2020ءکو اپنی کاواساکی بائیک پر مانچسٹر میں جا رہا تھا کہ اس کی ایک بی ایم ڈبلیو گاڑی کے ساتھ ٹکر ہو گئی اور موقع پر ہی اس کی موت واقع ہو گئی۔ 2015ءمیں کلیو پیناک کو 11سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ اس نے ایک شراب خانے میں دولوگوں کو چھریاں مار کر زخمی کر دیا تھا۔ وہ نائٹ کلبوں اور شراب خانوں کے حوالے سے ایک معروف شخص تھا۔

مزید :

برطانیہ -