نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے سپیشل انویسمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا ۔
نجی ٹی وی چینل" دنیا نیوز" کے مطابق ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل اسلام آباد میں ہو گا ،اجلاس میں آرمی چیف ،وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزراء اور دیگر اعلیٰ افسران شرکت کریں گے ،اجلاس میں ایس آئی ایف سی کی پیش رفت اور اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی ،اجلاس میں دوست ممالک سے سرمایہ کاری اور ون ونڈو پر بریفنگ دی جائے گی ،ایس آئی ایف سی پر عملدرآمد نگران حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔