بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ آئی سی سی کے چیئرمین منتخب ہوگئے

بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ آئی سی سی کے چیئرمین منتخب ہوگئے
بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ آئی سی سی کے چیئرمین منتخب ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی کرکٹ بورڈ ( بی سی سی آئی) کے سیکرٹری جے شاہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق جے شاہ منگل کو بلا مقابلہ آئی سی سی کے چیئرمین منتخب ہوئے، وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے کم عمر ترین چیئرمین ہیں۔35 سالہ جے شاہ 2019 سے بی سی سی آئی کے اعزازی سیکرٹری اور 2021 سے ایشین کرکٹ کونسل کے چیئر میں کے طور پر خدمات انجام دے رہےہیں۔

آئی سی سی کےچیئرمین گریگ بارکلے نے دستبردار ہونےکا اعلان گزشتہ ہفتےکیا تھا، نئے آئی سی سی چیئرمین کی مدت کا آغاز یکم دسمبر سےہوگا۔یاد رہے کہ بھارت کے جگ موہن ڈالمیا اور شرد پوار ماضی میں آئی سی سی چیف رہ چکے ہیں۔

مزید :

کھیل -