بارشوں سے تباہی اورقدرتی آفات نے حکومتی نااہلی کو بے نقاب کردیا ہے، امیرالعظیم 

 بارشوں سے تباہی اورقدرتی آفات نے حکومتی نااہلی کو بے نقاب کردیا ہے، ...
 بارشوں سے تباہی اورقدرتی آفات نے حکومتی نااہلی کو بے نقاب کردیا ہے، امیرالعظیم 
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دادو/ٹھٹھہ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیرالعظیم نے کہا ہے کہ بارشوں سے تباہی اورقدرتی آفات نے حکومتی نااہلی کو بے نقاب کردیا ہے۔ ہمیں نئے صوبے نہیں بلکہ بااختیار بلدیاتی نظام چاہیے،مہنگائی وبدامنی کاخاتمہ،صحت تعلیم کی بہترسہولیات،صاف پانی کی فراہمی، سڑکیں اور ر وزگار عوام کے بنیادی مسائل ہیں، یہ اگرعوام کامعیارزندگی بہتر اوران کو روزگار نہیں دے سکتے توکم ازکم اپنامعیارزندگی تبدیل اور اپنے شاہانہ اخراجات کم کریں۔ حکمران باتوں سے ماننے والے نہیں اب قوم کوخود اٹھنا پڑے گا۔تقسیم کرو لڑاؤ اورحکومت کرو یہ حکمرانوں کا پرانہ طریقہ واردات ہے۔ جماعت اسلامی غلبہ دین کی عالمگیرتحریک ہے جوگزشتہ 8عشروں سے اللہ کی دھرتی پراللہ کا نظام اوربندوں کو بندوں کی غلامی سے نکال کرایک اللہ کی بندگی اختیارکرنے کی جدوجہد کر رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دادواورٹھٹھہ میں یوم تاسیس کے حوالے سے منعقدہ اجتماعات اورمیڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کیا۔اس موقع پر صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری الطاف احمدملاح،امداداللہ بجارانی ودیگرمقامی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔
انہوں نے مزیدکہاکہ بونیرسے کراچی تک بارشوں سے تباہی اورقدرتی آفات نے حکومتی نااہلی کو بے نقاب کردیا ہے تودوسری طرف عوام مہنگائی بدامنی وبیروزگاری کا شکار ہیں مگربے حس حکومتی ٹولے کے کانوں پرجوں تک نہیں رینگتی۔وہ ایک بارپھرنئے صوبوں کا شوشہ چھوڑکرملک وقوم کے اصل مسائل سے راہ فراراختیارکرنا چاہتے ہیں۔