امریکہ ‘مسجد میں آگ لگ گئی ٗ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

امریکہ ‘مسجد میں آگ لگ گئی ٗ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہیوسٹن(این این آئی)امریکی شہر ہیوسٹن میں مسجد میں آگ لگ گئی ٗکسی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔امریکی میڈیا کے مطابق جنوب مغربی ہیوسٹن کے شاپنگ مال میں واقع اسلامک سوسائٹی آف گریٹر ہیوسٹن کی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ٗ آگ سے عمارت کی چھت اور دیگر حصوں سمیت ایک دکان کو بھی نقصان پہنچا ٗتاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ درجنوں فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیاحکام کے مطابق آگ لگنے واقعہ تخریب کاری ہو سکتا ہے ۔ تاہم آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ چلانے کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئیں ۔

مزید :

عالمی منظر -