بے نظیر بھٹو شہید کی برسی میں شرکت کیلئے قافلے گڑھی خدا بخش پہنچ رہے ہیں، منظور وٹو

بے نظیر بھٹو شہید کی برسی میں شرکت کیلئے قافلے گڑھی خدا بخش پہنچ رہے ہیں، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی )پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی برسی کے سلسلہ میں سینٹرل پنجاب سے عہدیداران اور کارکنان کی بڑی تعداد شرکت کررہی ہے۔ اس سلسلہ میں پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کی چھ ڈویژنوں ساہیوال، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور سرگودھا وغیرہ سے عہدیداران اور کارکنان کے قافلے ٹرینوں اور بسوں کے ذریعے گڑھی خدا بخش پہنچ رہے ہیں سینٹرل پنجاب کا مرکزی قافلہ پیپلز سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن سے روانہ ہوا جو آج گڑھی خدا بخش پہنچے گا۔ یاد رہے کہ ٹکٹ ہولڈرز اور عہدیداران پہلے ہی گڑھی خدا بخش میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے پہنچ چکے ہیں جو سینٹرل پنجاب سے آنے والے قافلوں کو اُن کی پنڈال میں راہنمائی کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ برسی کی تقریب میں بڑی تعداد میں عہدیداران اور کارکنان کے قافلوں کی روانگی سے اُن کی محترمہ بے نظیر بھٹو شہید سے دلی وابستگی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے پیپلز پارٹی کے جیالے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید سے اظہار عقیدت کے لئے آج مثالی تعداد میں شرکت کریں گے۔بے نظیر بھٹو شہید کی برسی میں شرکت کیلئے قافلے گڑھی خدا بخش پہنچ رہے ہیں، منظور وٹو
لاہور(نمائندہ خصوصی )پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی برسی کے سلسلہ میں سینٹرل پنجاب سے عہدیداران اور کارکنان کی بڑی تعداد شرکت کررہی ہے۔ اس سلسلہ میں پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کی چھ ڈویژنوں ساہیوال، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور سرگودھا وغیرہ سے عہدیداران اور کارکنان کے قافلے ٹرینوں اور بسوں کے ذریعے گڑھی خدا بخش پہنچ رہے ہیں سینٹرل پنجاب کا مرکزی قافلہ پیپلز سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن سے روانہ ہوا جو آج گڑھی خدا بخش پہنچے گا۔ یاد رہے کہ ٹکٹ ہولڈرز اور عہدیداران پہلے ہی گڑھی خدا بخش میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے پہنچ چکے ہیں جو سینٹرل پنجاب سے آنے والے قافلوں کو اُن کی پنڈال میں راہنمائی کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ برسی کی تقریب میں بڑی تعداد میں عہدیداران اور کارکنان کے قافلوں کی روانگی سے اُن کی محترمہ بے نظیر بھٹو شہید سے دلی وابستگی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے پیپلز پارٹی کے جیالے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید سے اظہار عقیدت کے لئے آج مثالی تعداد میں شرکت کریں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -