بینظیر کا قاتل افغانستان میں موجود ہے،رحمان ملک

بینظیر کا قاتل افغانستان میں موجود ہے،رحمان ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر ،اوکاڑہ (نیوز ایجنسیاں ) سابق وزیر داخلہ اور پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما رحمان ملک نے انکشاف کیا ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو پرخود کش حملے کیلئے دو دہشت گرد آئے تھے، جن میں سے ایک اکرام اللہ نامی خود کش حملہ آور آج بھی زندہ ہے۔سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے با ت چیت کرتے ہوئے انکا کہنا تھا اکرام اللہ نے حملے کے بعد واپس جا کر بیت اللہ محسود کو رپورٹ دی تھی کہ اس نے بینظیر بھٹو پر گولی چلائی تھی۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ اکرام اللہ اسوقت افغانستان کے علاقے قندھار میں موجود ہیں اور مطالبہ کیا کہ افغان صدر اسے گرفتار کر کے پاکستان کے حوالے کریں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو دہشت گردی کیخلاف باتیں کرتے ہیں، بتائیں بینظیر حملے کے سہولت کار عبید الرحمن کو سی آئی اے نے ڈرون حملہ کرکے کیوں مارا، پرویز مشرف اگر سچے ہیں تو وہ پاکستان آکر اپنے کیسز کا سامنا کریں، ہم بینظیر بھٹو کے قاتلوں کا پیچھا کریں گے اور انہیں نہیں چھوڑیں گے۔ پرویز مشرف نے بینظیر بھٹو کو سکیورٹی نہیں دی حالانکہ حملے سے ایک روز قبل ان کے ڈی جی آئی ایس آئی نے آگاہ کیا تھا ان پر حملہ ہوسکتا ہے جب ان کے پاس اطلاع تھی تو پھر ان کوسکیورٹی کیوں نہیں دی گئی۔پاکستان پیپلز پارٹی نے بینظیر بھٹو کے تمام قاتلوں کی نشاندہی کردی ہے، اسامہ بن لادن کے واقعے کے بعد جائے وقوع سے ایک خط ملا تھا اور حکو مت کو اسے پبلش کرنا چاہیے، اس خط میں اسامہ بن لادن کو ٹی ٹی پی پاکستان کی جانب سے بینظیر کی شہادت پر مبارکباد دی گئی تھی، ڈونلڈ ٹرمپ اور نواز شریف کی زندگی ایک جیسی ہوگئی ہے ایک پاناما میں پھنسا ہوا ہے تو دوسرا ایشیا میں پھنسا ہوا ہے۔ادھر اوکاڑہ میں پارٹی کے ضلعی صدر چو ہد ر ی سجاد الحسن کی رہا ئشگاہ پر خواتین ونگ کے عہدیداران سے ٹیلیفونک خطاب میں پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی مر کزی صدر فریال تالپور کا کہناتھا بی بی شہید نے اپنے اصول مقدم رکھے اور ان پرکبھی بھی سمجھوتا نہیں کیا ، پی پی پی ملک کی واحد سیاسی جما عت ہے جس میں جمہوریت کے علمبرداروں نے اپنا خون دیا اور پا رلیمنٹ کو ڈکٹیٹر کے قانون 58ٹو بی سے آزاد کروایااور جمہوری بنایا، ڈکٹیٹر کی گود میں پلنے والے پا لتوآج جمہوریت کے علمبردار بن رہے ہیں، بی بی شہید کی شہادت نے سیاستدانوں کو جینا سیکھا دیا، اوکاڑہ شہید بی بی اور قائدعوام ذوالفقار علی بھٹوکا منی لاڑکانہ ہے، شہید بی بی نے جو کردار پاکستان کی ترقی و خو شحا لی میں ادا کیا کسی نے ادا نہیں کیا،اِ س موقع پرضلعی صدر کے علاوہ خواتین ونگ اوکاڑہ کی صدر میڈیم فوزیہ رانجھا،جنرل سیکرٹری میڈیم خا لد ہ، ضلعی جنرل سیکرٹری ملک شہزاد نول،انفارمیشن سیکرٹری ملک شاہد سلیم نوناری ،یوتھ کے محمد آصف خان بلوچ اور مہر جاوید نورنگ بھی مو جو د تھے۔

مزید :

علاقائی -