وزیر اعظم صدر کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے،اسد عمر کے بیٹے کے ولیمہ میں شرکت کریں گے

وزیر اعظم صدر کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے،اسد عمر کے بیٹے کے ولیمہ میں شرکت کریں ...
وزیر اعظم صدر کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے،اسد عمر کے بیٹے کے ولیمہ میں شرکت کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان ایک روز ہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں۔صدر عارف علوی، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اوران کے معاون خصوصی زلفی بخاری بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے ہیں جہاں وہ تاجر برادری، اراکین سندھ اسمبلی اورپاکستان سٹاک ایکسچینج کی تقریب تقسیم انعامات میں شرکت بھی کریں گے۔رپورٹ کے مطابق وزیراعظم امن و امان کے منصوبوں کا جائزہ لیں گے اورمختلف وفود سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔وزیراعظم کے ہمراہ صدر پاکستان عارف علوی، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور معاون خصوصی زلفی بخاری بھی ہمراہ ہیں۔وزیراعظم اور دیگر اعلیٰ حکام خصوصی طیارے پر اسلام آباد سے کراچی پہنچے ہیں۔عمران خان وفاقی وزیر اسد عمر کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں بھی شرکت کریں گے۔
اس سے قبل انہوں نے وزیراعظم ہاوس نے متحدہ عرب امارات کے وزیرثقافت شیخ نہیان بن مبارک النہیان سے ملاقات کی جس میں مشترکہ اہمیت کے معاملات،سرمایہ کاری،اقتصادی وثقافتی اورترقیاتی تعاون پربھی گفتگو کی گئی۔ملاقات میں دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔

مزید :

قومی -