بھارت : بڑی کمپنیوں کے80 فیصد کمپیوٹرز نے ونڈوز ایکس پی کا استعمال ترک کردیا

بھارت : بڑی کمپنیوں کے80 فیصد کمپیوٹرز نے ونڈوز ایکس پی کا استعمال ترک کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(اے پی پی) بھارت کی بڑی کمپنیوں کے زیر استعمال 80 فیصد کمپیوٹرز نے ونڈوز ایکس پی کا استعمال ترک کردیا۔ اس موقع پر مائیکرو سافٹ انڈیا کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ونڈوز ایکس پی ترک کرنے سے بڑی کمپنیوں کے کمپیوٹر اب زیادہ محفوظ ہوگئے ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کمپنی کی کوشش ہے کہ بھارت میں تمام پی سیز میں ونڈوز ایکس پی کا استعمال ترک کردیا جائے کیونکہ مائیکرو سافٹ انڈیا8 اپریل 2014ءسے ونڈوز ایکس پی کی سپورٹ ختم کردی جائے گی۔ بیان کے مطابق بھارت میں کمپیوٹرز استعمال کرنے والے تیزی سے ونڈوز7 اور ونڈوز8 کو اپنا رہے ہیں تاہم بڑے اداروں میں اب بھی 16فیصد پی سیز ونڈوز ایکس پی استعمال کررہے ہیں جو ان اداروں کی سیکیورٹی کےلئے خطرہ ہیں۔

 مائیکرو سافٹ کی طرف سے جاری کردہ سیکیورٹی انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق ونڈوز ایکس پی استعمال کرنے والے کمپیوٹر کو وائرس سے متاثرہ ہونے کا خطرہ ونڈوز 8 استعمال کرنے والوں کے مقابلہ میں 6گناہ زیادہ ہوتا ہے۔ بیان میں اس بات پر تشویش کا اظہارکیا گیا ہے کہ بنکنگ سیکٹر میں ونڈوز ایکس پی سے ونڈوز7اور ونڈوز8 پر منتقلی کی پیشرفت سست ہے۔

مزید :

کامرس -