معاشی اشاریے مثبت سمت میں جا رہے ہیں،فنانشل ٹاسک فورس نے پاکستان کی معیشیت کو وائٹ قرار دیا ہے:اسحا ق ڈار

معاشی اشاریے مثبت سمت میں جا رہے ہیں،فنانشل ٹاسک فورس نے پاکستان کی معیشیت ...
معاشی اشاریے مثبت سمت میں جا رہے ہیں،فنانشل ٹاسک فورس نے پاکستان کی معیشیت کو وائٹ قرار دیا ہے:اسحا ق ڈار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحا ق ڈار کاکہنا تھا کہ معاشی اشاریے مثبت سمت میں جا رہے ہیں اورفنانشل ٹاسک فورس نے پاکستان کی معیشیت کو وائٹ قرار دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسحا ق ڈار کاکہنا تھا کہ اسٹیٹ بنک کے پاس 11 ارب ڈالر کے ذخائر ہیں اور توانائی سمیت باقی شعبوں میں بھی پاکستان بہتری کی طرف گامزن ہے۔اسحا ق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ 3 سال قبل فنانشل ٹاسک فورس نے پاکستان کی معیشیت کو گرے قرار دیا تھا مگر اب اس نے ملکی معیشیت کو وائٹ قرار دیا ہے۔پٹرول کی قیمیتوں کے حوالے سے اسحا ق ڈار کا کہنا تھا کہ اگلے ماہ پڑول کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کر رہےاور پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس 27سے 18 فیصد کر رہے ہیں۔

بیرون ملک مقیم افراد کیلئے بھی اپنی سمیں تصدیق کروانا ضروری ہے:ترجمان پی ٹی اے

مزید :

قومی -اہم خبریں -