پاک فوج بھارتی جنگی جنون کا منہ توڑ جواب دے، وفاق المدارس

پاک فوج بھارتی جنگی جنون کا منہ توڑ جواب دے، وفاق المدارس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے کہاہے کہ بھارتی جارحیت بھارت کے جنگی جنون کا مظاہرہ ہے،پاک فوج بھارت کو منہ توڑ جواب دے ،پوری قوم فوج کے ساتھ ہے،جنگ مانگنی نہیں چاہیے لیکن اگر جنگ مسلط کر دی جائے تو پھر دشمن کو عبرتناک شکست دینی چاہیے،بھارت کو علاقے کا تھانیدار بننے کی کوشش مہنگی پڑیگی،قوم اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرے ۔ان خیالات کا اظہار وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر،مولانا انوار الحق، مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی اور مولانا محمد حنیف جالندھری نے بھارتی جارحیت پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت بھارت کے جنگی جنون کا مظاہرہ ہے جو بھارت کیلئے تباہ کن ثابت ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے خطے کا تھانیدار بننے کی کوشش اسے مہنگی پڑیگی۔وفاق المدارس کے قائدین نے کہا کہ پاک فوج دشمن کو منہ توڑ جواب دے پوری قوم پاک فوج کی پشت پر ہے۔انہوں نے کہا کہ جنگ کی خواہش نہیں کرنی چاہیے لیکن اگر جنگ مسلط کر دی جائے تو پھر جذبہ جہاد,غیرت ایمانی اور بہادری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔وفاق المدارس کے قائدین نے قوم سے اپیل کی کہ وہ اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔انہوں نے ملک بھر کی مساجد و مدارس کے ذمہ داران سے کہا کہ وہ دعاوں اور رجوع الی اللہ کا اہتمام کریں۔اور دفاع وطن کے لیے ہر طرح سے خود بھی تیار رہیں اور عوام کی بھی ذہن سازی کریں۔
وفاق المدارس