’مجھے سزاؤں کی معافی نہیں چاہیے‘ عوامی مطالبات کے بعد عمران خان نے صدرمملکت کو مبینہ پیغام بھجوا دیا، تہلکہ خیز دعویٰ منظرعام پر

’مجھے سزاؤں کی معافی نہیں چاہیے‘ عوامی مطالبات کے بعد عمران خان نے ...
’مجھے سزاؤں کی معافی نہیں چاہیے‘ عوامی مطالبات کے بعد عمران خان نے صدرمملکت کو مبینہ پیغام بھجوا دیا، تہلکہ خیز دعویٰ منظرعام پر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک) الیکشن کے بعد سے ایسے مطالبات زور پکڑ گئے ہیں اور تحریک انصاف کے کئی رہنما میڈیا سے گفتگو میں بھی یہی مطالبہ دہرا چکے ہیں کہ تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو رہا کیا جائے لیکن اس سلسلے میں جیل میں قید عمران خان نے صدر مملکت کو مبینہ طورپر پیغام بھجوادیا ہے اور واضح کیا ہے کہ انہیں کسی سزا کی معافی نہیں چاہیے ۔

روزنامہ" جنگ" میں سینئر صحافی انصار عباسی نے لکھا کہ ’’  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان رؤف حسن نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان نے صدر پاکستان عارف علوی کو پیغام بھجوایا ہے کہ مجھے کسی بھی صورت میں صدارتی اختیار کے تحت خود کو ملنے والی سزاؤں کی معافی نہیں چاہیے۔ پارٹی کے انفارمیشن سیکریٹری نے کہا کہ صدر مملکت کے پاس آئینی اختیار ہے کہ وہ کسی بھی عدالت کی طرف سے سنائی جانے والی سزا معاف کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف حلقوں، بشمول سوشل میڈیا سے ایسے مطالبات سامنے آ رہے ہیں کہ صدر علوی کو عمران خان کی سزائیں معاف کر دینا چاہئیں۔ 

رؤف حسن کا کہنا تھا کہ ایسے مطالبات کو دیکھتے ہوئے عمران خان نے صدر مملکت کو پیغام بھیجا ہے کہ وہ سزائیں معاف نہ کریں۔  پارٹی کے بانی چیئرمین ایسی کوئی معافی قبول نہیں کریں گے ، صدر کے پاس کسی بھی سزا یافتہ مجرم کو معاف کرنے کا اختیار ہے‘۔ 

یادرہے کہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کی بڑی تعداد میں کامیابی کے بعد پی ٹی آئی کے حامیوں نے صدر مملکت سے عمران خان کی سزاؤں کو معاف کرنے کا مطالبہ شروع کردیا ہے۔ عمران خان اور ان کی اہلیہ کی قانونی ٹیم تینوں سزاؤں کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں پہلے ہی چیلنج کر چکی ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -