کھیل کے دوران بہن کے ہاتھوں بھائی مارا گیا

چکوال(آئی این پی)سرگوجرہ غربی میں کھیل کے دوران بہن سے گولی چلنے پر بھائی جاں بحق ہوگیا۔
تفصیل کے مطابق بچے کھیل رہے تھے اور کھیل کے دوران گولی چلنے پر بھائی شدید زخمی ہو گیا ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کے ریسکیورز موقع پر پہنچے بچے کی جانچ پڑتال کی گئی تو اس میں زندگی کی کوئی علامات باقی نہیں تھیں ،جاں بحق لڑکے کی شناخت 11 سالہ عبدالواسع نام سے ہوئی ہے۔
ریسکیو 1122 ایمبولینس سروس نے جاں بحق لڑکے کا جسد خاکی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال منتقل کر دیا۔