ملک میں بجلی ، گیس ،پٹرول سمیت دیگر اشیاء کی قلت ہے، میاں ایوب

ملک میں بجلی ، گیس ،پٹرول سمیت دیگر اشیاء کی قلت ہے، میاں ایوب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  لاہور( نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی ، گیس ،پٹرول سمیت دیگر اشیاء کی قلت ہے ، عوام شہروں میں پندرہ پندرہ گھنٹے اور دیہاتوں میں بیس بیس گھنٹوں کی لوڈشیدنگ کا عذاب جھیل رہے ہیں لیکن اپنے بتدائی چھ ماہ میں بجلی گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعوے کرکے حکومت میں آنیو الے جیسے نیند کی گولی کھا کر عوام کو بھول گئے ہیں اور انہیں یہ بھی خبر نہیں ہے کہ عوام اس وقت کس حالت میں گزارہ کررہے ہیں ۔  انھوں نے مزید کہا کہ ہم تو صرف یہ چاہتے ہیں کہ حکومت الیکشن کے وقت کئے گئے وعدوں کو فی الفور پورا کرے اور عوام کی حالت پر رحم کرے اس وقت صورت حال یہ ہے کہ نہ بجلی ہے نہ گیس ، نہ پیٹرول اور نہ ہی عوام کے پاس بنیادی ضروریات کی دیگر اشیاء ہیں ایسی صورت حال میں ہم خاموش نہیں بیٹھ سکتے۔