تحریک انصاف پنجاب کے ضلعی صدور کا ا اجلاس ،پارٹی آئین میں ترامیم پر مشاورت

تحریک انصاف پنجاب کے ضلعی صدور کا ا اجلاس ،پارٹی آئین میں ترامیم پر مشاورت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (اےن اےن آئی ) تحریک انصا ف صوبہ پنجاب کے ضلعی صدور کا مشاورتی اجلاس لاہور میں منعقد ہو ا جس میں پارٹی آئین میں مجوزہ ترامیم پر بعض تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ضروری سفارشات تیار کر کے مرکزی قیادت کو پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔اجلاس میں طے کیا گیا کہ تمام ضلعی صدور پارٹی کی مضبوطی اور بالخصوص مختلف ونگز کو ضلعی قیادت سے منسلک رکھنے کیلئے مشترکہ موقف اختیا ر کرینگے اور اس معاملے پر پارٹی کی مرکزی قیادت کو متفقہ لائحہ عمل اختیار کرنے کی درخواست کی جائیگی ۔پی ٹی آئی لاہور کے ضلعی صدر عبدالعلیم خان کی طرف سے پارٹی کے لاہور آفس میں منعقد ہونے والے اس اجلاس میں ضلعی صدور نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی غور و حوض کیا اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے مشاورت ہوئی ضلعی صدور نے ضروری سفارشات کی منظوری دیتے ہوئے کرتے ہوئے مرکزی قیادت سے کہا کہ پارلیمانی بورڈ میں ضلعی قیادت کو نمائندگی دینے کے علاوہ ضلع کی سطح پر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرانے سے پہلے ضلعی صدور کو اعتما د میں لیا جائے ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریک انصاف پنجاب کے ضلعی صدور کا آئندہ اجلا س 29جنوری کو مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین اور صوبائی صدر اعجاز چوہدری کے ساتھ منعقد ہو گا تاکہ آج کے اجلاس کی سفارشات کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جا سکے ۔تحریک انصاف کے ضلعی صدور نے بجلی ،گیس اور پٹرول کی قلت پر پنجاب بھر کے اضلاع میں سیاسی سر گر میوں کے انعقاد پر اتفاق کیا ۔پی ٹی آئی ضلع گجرات کے صدر الیا س چوہدری ،منڈی بہاو الدین کے صدر فلک شیر رانجھا ،نارووال سے ندیم نثار ،لاہور کے صدر عبدالعلیم خا ن ،شیخوپورہ سے کنور عمران سعید ،سیالکوٹ سے چوہدری شاہنواز ،میانوالی سے ڈاکٹر صلاح الدین ،بہاولپور سے میاں فرزند علی گوہر ،خانیوال سے ظہور حسین قریشی ،رحیم یا ر خان سے رانا راحیل احمد ،جھنگ سے زائد حسین جاوید اور پاکپتن سے میاں محمد امجد جوئیہ نے پارٹی کے تنظیمی امور پر اظہار خیال کیا ۔اجلاس کے شُرکا ءکے اعزاز میں پی ٹی آئی ضلع لاہور کے صدر عبدالعلیم خان نے ظہرانہ بھی دیااور اس اجلاس کی سفارشات پارٹی کے صوبائی صدر اعجاز چوہدری اور جنرلسیکرٹری یاسمین راشد کے ذریعے مرکزی قیات تک بھجوانے کی سفارش کی ۔

مزید :

علاقائی -