چین میں ایک شخص کا سائیکل پر 30 دن میں 500 سو کلومیٹر سفر لیکن غلط سمت میں

چین میں ایک شخص کا سائیکل پر 30 دن میں 500 سو کلومیٹر سفر لیکن غلط سمت میں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ(اے پی پی) چین میں ایک شخص نے سائیکل پر اپنے گھر کے لیے روانہ ہوا لیکن 30 دن میں پانچ سو کلومیٹر کا سفر طے کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ غلط سمت میں سفر کر رہا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اس شخص نے نئے چینی سال کے موقع پر سائیکل کے ذریعے اپنے آبائی گھر جانے کا فیصلہ کیا تھا تاکہ پیسے بچائے جا سکیں۔یہ شخص دسمبر میں چیچیہار شہر سے 17 سو کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ریڑاو کے لیے روانہ ہوا تھا۔لیکن جب اس نے 30 دن میں پانچ سو کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا تو اسے وسطیٰ صوبہ انہوئی میں ایک ہائی وے پر پولیس اہلکاروں نے روکا تو اس وقت انکشاف ہوا کہ وہ غلط سمیت میں سفر کر رہا ہے۔اس پر پولیس نے اس گھر جانے کے لیے ٹرین کا ٹکٹ خرید کر دیا۔اخبار پیپلز آن لائن ڈیلی کے مطابق اس شخص کے پاس پیسے کم تھے اور سفر کے دوران انٹرنیٹ کیفیز میں رات بسر کرتا تھا۔اس شخص کا نام ظاہر نہیں کیا گیا اور اطلاعات کے مطابق وہ راستوں کے تعین کے لیے نصف سائن بورڈ نہیں پڑھ سکتا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -