لائیو سٹاک بریڈنگ پروگرام کے تحت زمینداروں کی اراضی کی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کے خلاف درخواست پر جواب طلب

لائیو سٹاک بریڈنگ پروگرام کے تحت زمینداروں کی اراضی کی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے لائیو سٹاک بریڈنگ پروگرام کے تحت زمینداروں کی اراضی کی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کے خلاف درخواست پرسیکرٹری لائیوسٹاک اور محکمہ مال سے 3 ہفتوں میں جواب طلب کر لیاہے، جسٹس شاہد وحید نے زمیندار مبارک علی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ لائیوسٹاک بریڈنگ پروگرام کے تحت 1960ء میں زمینداروں کو ساڑھے 12ایکڑ فی زمیندار اراضی الاٹ ہوئی۔ الاٹمنٹ منسوخ کر دی گئی ہے۔ عدالت نے اسی نوعیت کی تمام درخواستیں بھی یکجا کرنے کا حکم دے دیاہے۔

مزید :

صفحہ آخر -