پی ایس ایل 2017ءکی افتتاحی تقریب میں دنیا کے مشہور گلوکار ”شیگی“ اپنے فن کا جادو جگائیں گے

پی ایس ایل 2017ءکی افتتاحی تقریب میں دنیا کے مشہور گلوکار ”شیگی“ اپنے فن کا ...
پی ایس ایل 2017ءکی افتتاحی تقریب میں دنیا کے مشہور گلوکار ”شیگی“ اپنے فن کا جادو جگائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2017ءکی افتتاحی تقریب کو چار چاند لگانے کیلئے دنیا کے مشہور ترین گلوکار پرفارم کریں گے۔

ثانیہ مرزا اور ایوین ڈوڈیگ آسٹریلین اوپن مکسڈ ڈبلز کے فائنل میں پہنچ گئے
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں دنیا کے مشہور ترین گلوکار ”شیگی“ اپنے فن کا جادو جگائیں گے۔ اس سے قبل پی سی بی نے کہا تھا کہ پاکستان کے مشہور گلوکار علی ظفر اور شہزاد رائے اس تقریب میں پرفارم کریں گے تاہم اب ان کے علاوہ ”شیگی“ بھی اس تقریب کا حصہ ہوں گے۔
مشہور گانے ”بومباسٹک“ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے شیگی اس تقریب میں سب کی توجہ کا مرکز ہوں گے جو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں 9 فروری کو منعقد ہو گی۔ شیگی نے ایک ویڈیو میں پاکستان اور دبئی میں موجود اپنے مداحوں سے تقریب میں شرکت کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کروں گا۔ میں آپ سب سے تقریب میں شرکت کرنے اور اپنے پسندیدہ ”شیگی نمبرز“ گانے کی درخواست کرتا ہوں۔“

بابر اعظم کو آل راؤنڈر بنانے کی تیاری،برسبین میں باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ لیا گیا
علی ظفر، شہزاد رائے اور تقریب کے میزبان فہد مصطفی نے بھی شائقین سے تقریب میں شرکت کی درخواست کی ہے۔ پی سی بی کے مطابق افتتاحی تقریب میں گلوکاروں کی پرفارمنس کے علاوہ آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی ہو گا اور لیگ کی پانچوں فرنچائزوں کے کھلاڑیوں کو میدان میں خوش آمدید کہا جائے گا اور اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان افتتاحی میچ سے لیگ کا آغاز ہو گا۔

شیگی کا وہ مشہور  زمانہ گانا جس نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

مزید :

کھیل -