دھند وبارش میں کاشتکار کیڑے مار ادویات کا سپرے نہ کریں،زرعی ماہرین

دھند وبارش میں کاشتکار کیڑے مار ادویات کا سپرے نہ کریں،زرعی ماہرین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد (اے پی پی) جامعہ زرعیہ فیصل ۱ٓباد کے زرعی ماہرین نے ملک بھر کے کاشتکاروں، کسانوں، زمینداروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دھند یا بارش اور تیز ہوا کی صورت میں اپنی فصلا ت پر کیڑے مار ادویات کے سپرے سے گریز کریں تاکہ اس کا اثر زائل ہو نے سے بچانے سمیت مالی نقصان سے بھی بچا جا سکے نیز کاشتکار محکمہ زراعت کے افسران کی مشاورت سے منظور شدہ ادویات کا سپرے کریں تاکہ فصل کو کیڑے مکوڑوں سے بچا کر فی ایکڑ زیادہ پیداوار کا حصول ممکن بنایا جا سکے۔کاشتکاروں کے نام پیغام میں انہوں نے کہا کہ زراعت کی ترقی میں کیڑے مار ادویات کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کی سہولت کیلئے فری ہیلپ لائن بھی قائم کر رکھی ہے جبکہ محکمہ زراعت کا عملہ ہمہ وقت ان کی خدمت کیلئے موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کسان میں شعور و آگاہی پید انہیں ہو گیانہوں نے کاشتکاروں کو گندم کو سخت سردی اور کورے سے محفوظ رکھنے کیلئے بھی بروقت حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی۔
اور کہا کہ فصل کی جس قدر بہتر نگہداشت کی جائے گی اسی قدر بہتر پیداوار کا حصول ممکن ہو سکتاہے۔انہوں نے کہاکہ گندم کی زیادہ اگیتی اور زیادہ پچھیتی کاشتہ فصل کو کورے کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے یوریا کی مناسب مقدار استعمال کی جا سکتی ہے۔ ا

مزید :

کامرس -