ضلعی آفیسر بہبود آبادی اور یونیسیف کے تعاون سے فیملی پلاننگ کی اہمیت پرسیمینار

ضلعی آفیسر بہبود آبادی اور یونیسیف کے تعاون سے فیملی پلاننگ کی اہمیت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) ضلعی آفیسر بہبود آبادی اور یونیسیف کے تعاون سے فیملی پلاننگ کی اہمیت پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں لاہور کی مختلف این جی اوز، مذہبی سکالرز، میڈیا گروپ کے عہدیداران سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر ضلعی آفیسر بہبود آبادی میاں امجد فاروق نے لاہور میں جاری پروگرام اور عوامی سہولیات پر روشنی ڈالی اور اپنے مختلف عوامی آگاہی مہم میں تمام مکاتب فکر کے افراد کی شرکت پر شرکیہ ادا کیا۔اس موقع پر کوارڈینیٹر وزیر اعلیٰ محمد شعیب، علامہ مفتی ثاقب نعیمی سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔