ہٹ دھرمی کی سیاست وزیر اعظم کو نقصان پہنچائے گی،افنان صادق بٹ

ہٹ دھرمی کی سیاست وزیر اعظم کو نقصان پہنچائے گی،افنان صادق بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  • لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے رہنما افنان صادق بٹ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی ہٹ دھرمی اور ضد کی سیاست انہیں لیکر بیٹھ جائے گی وہ یاد رکھیں کہ سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کیا ہے اور یہ فیصلہ جلد ہی عوام کے سامنے آنا ہے جس کے نتیجے میں اقتدار ان کے ہاتھ میں نہیں رہے گا بلکہ جھوٹ اور منی ٹریل ثابت نہ ہونے کی وجہ سے انہیں نااہل بھی ہونا پڑے گا ۔انہوں نے کہا کہ شریف خاندان منی لانڈرنگ کرکے قوم اور ملک کا پیسہ بیرون ملک لیکر گئے شریف خاندان نے حکمرانی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قوم اور ملک کا پیسہ بیرون ملک بھیجا اس لئے ان کو غیر آئینی اقدامات کا قوم کو جواب دینا ہو گا۔