ٹیکنیکل ووکیشنل سنٹرز ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے : ارشد عمر زئی

ٹیکنیکل ووکیشنل سنٹرز ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے : ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(کرائمز رپورٹر) صوبائی وزیر برائے فنی تعلیم و چیئرمین ٹیوٹا ارشد خان عمرزئی نے ٹیکنیکل ووکیشنل سنٹروں کی مظاہرین خواتین اور دیگر ملازمین کو یقین دلایا ہے کہ ان کے جائز اور قانونی مسائل وزیر اعلیٰ پرویز خٹک تک پہنچا کر انہیں حل کرنے کی بھر پور کوشش کی جائے گی مظاہرے کے بعد اپنے دفتر میں ملازمین کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ارشد عمر زئی نے کہا کہ ٹیکنیکل ووکیشنل ادارے قومی اثاثہ ہیں جس کی حفاظت کی جائے گی تاہم انسٹرکٹرز سٹاف کو چاہئیے کہ وہ اپنے اداروں میں طلباء کی حاضری انرولمنٹ اور دیگر امور پر سنجیدگی سے توجہ دیں صوبائی وزیر نے کہا کہ وہ عنقریب ووکیشنل اداروں کا سپر پرائیز وزٹ کرینگے انہوں نے ملازمین کو تاکید کی کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں ملازمین اور اداروں کے تحفظ کیلئے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور قومی وطن پارٹی دونوں سنجیدہ ہیں۔