پاکستان کا افغان شہریوں کیلئے نئی ویزا پالیسی متعارف کروانے کا فیصلہ

  پاکستان کا افغان شہریوں کیلئے نئی ویزا پالیسی متعارف کروانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)افغان شہریوں کے پاکستان کے سفر کیلئے نئی ویزا پالیسی جلد متعارف کرائی جائیگی۔پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق خان نے اس کی تصدیق کر تے ہوئے کہا بہت سے افغان دوستوں نے پاکستان کے معمول کے سفر کی بحالی کا پوچھا ہے۔کورونا ایس او پیز کے باعث موجودہ سفری مسائل پر جلد نظر ثانی مکمل کر لی جائیگی۔ ویزا پالیسی پر نظر ثانی کورونا صورتحال میں بہتری کے باعث کی جائیگی، پالیسی کی تیاری تیزی سے جاری ہے۔
سفری پالیسی

مزید :

صفحہ اول -