کام چور اور اداروں پر بوجھ سرکاری ملازمین کو فارغ کرنے کا حتمی فیصلہ

  کام چور اور اداروں پر بوجھ سرکاری ملازمین کو فارغ کرنے کا حتمی فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آ باد (آئی این پی) وفاقی حکومت نے خراب کارکردگی والے سرکاری ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کابینہ ڈویژن نے 20 سال تک ملازمت کرنے والے ملازمین کی فہرستیں 31 جولائی تک فراہم کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا۔اعلامیے کے مطابق گریڈ ایک تا 19 کے ملازمین کی کارکردگی کی بنیاد پر رپورٹ دی جائے، رپورٹ کی بنیاد پر خراب کارکردگی والے ملازمین کو ملازمت سے نکالنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایسی آسامیوں کی نشاندہی بھی کی جائے جنہیں ختم کرنا وسیع تر ملکی مفاد میں ہے اور ایک برس سے زائد عرصہ سے خالی آسامیوں کی بھی نشاندہی کی جائے۔ اعلامیے کے مطابق ریٹائرمنٹ بورڈ کمیٹی ملازمین کو نکالنے اور آسامیاں ختم کرنے کا فیصلے کرے گی۔
ملازمین فارغ

مزید :

صفحہ اول -