داراسلام ٹرسٹ نے گوشت کے چار ہزار پیکٹ تقسیم کئے،عبدالمالک مجاہد

داراسلام ٹرسٹ نے گوشت کے چار ہزار پیکٹ تقسیم کئے،عبدالمالک مجاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) دارالسلام ٹرسٹ نے The Worldکے تعاون سے قربانی کے گوشت کے چار ہزار پیکٹ پنجاب کے مختلف شہروں میں مستحقین تک پہنچائے۔ قربانی ابو الانبیا حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت ہے۔ قربانی کافلسفہ یہ ہے کہ اللہ کی رضا کے لئے سب کچھ قربان کرنے، ضرورتمندوں اور مصیبت زدگان کی مدد کرنے کا عزم کیا جائے۔ اسی جذبے کے تحت دارالسلام ٹرسٹ عرصہ دراز سے مستحقین کی مدد کررہا ہے۔ ان خیالات کااظہار دارالسلام ٹرسٹ کے چئیرمین عبدالمالک مجاہد نے کیا۔ انھوں نے کہا کہ دارالسلام ٹرسٹ خدمت خلق کاایک وسیع ترین نیٹ ورک ہے۔

 جس کے زیر اہتمام یتیم بچوں، بچیوں کی تعلیم، مستحقین کافری علاج، کنو?ں کی کھدائی، رمضان المبارک میں سحر وافطار کاانتظام اور ہر سال عید الاضحی کے موقعہ پر گوشت تقسیم کیا جاتا ہے۔ اس سال بھی مستحقین اور ضرورتمندوں میں قربانی کاگوشت تقسیم کرنے کے لیے ایک وسیع نیٹ ورک قائم کیاگیا۔اس نیٹ ورک کے تحت 3 کلوگوشت کے 4000 پیکٹ لاہور، واربرٹن، شیخوپورہ اور اوکاڑہ زون میں مستحقین تک پہنچائے گئے۔ اس کے علاوہ بھی دارالسلام ٹرسٹ رجسٹرڈنے قربانی کا گوشت تقسیم کیا جس کی تفصیل یہ ہے۔لاہور زون میں بکرے چھترے کا425 کلوگوشت، 4عدد بڑے جانوراور ایک اونٹ کا گوشت تقسیم کیا گیا۔ واربرٹن زون میں 2 بڑے جانور،2 اونٹ، 4 بڑے جانور حصے والے کا گوشت تقسیم کیا گیا۔ شیخوپورہ زون میں وچھے کا122 کلوگوشت جبکہ، بکرے چھترے کا 80 کلوگوشت تقسیم کیا گیا۔ دارالسلام ایجوکیشنل سسٹم کے طلبہ وطالبات کی میس کی ضروریات کے لیے 2 ٹن سے زائد گوشت Cold Storage میں بھی محفوظ کیا گیا اس طرح دارالسلام ٹرسٹ نے تقریبا 16000 کلو سے زائد گوشت مستحقین تک پہنچایا۔